امام الحق

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق کا میچ مکمل نہ کرنے پر افسوس کا اظہار

سینچورین (عکس آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق نے میچ مکمل نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔سنچورین میں میزبان جنوبی افریقا کو 3 وکٹوں سے شکست کے بعد پریس کانفرنس میں امام الحق نے کہا کہ میچ مکمل نہ کرپانے کا افسوس ہے۔انہوں نے کہاکہ کافی عرصے سے موقع کی تلاش میں تھا، 70 رنز کی اننگز کھیلی، مگر افسوس ہے کہ میچ مکمل نہ کرپایا۔پاکستانی اوپنر نے کہا کہ ہم کافی عرصہ بعد ون ڈے کرکٹ میں آئے ہیں، بڑی ٹیموں سے جیتنے کے لیے پورے میچ میں تسلسل رکھنا ہوتا ہے۔انہوںنے کہاکہ اچھے اسٹارٹ کے بعد بہتر انداز میں یہ میچ جیتنا چاہیے تھا، کارکردگی میں تسلسل اس وقت ہی آتا جب تسلسل سے کرکٹ کھیلتے ہیں۔امام الحق نے کہا کہ پلیئرز کو رول دیا جاتا ہے، گرائونڈ پر کنڈیشن کے مطابق پلان تبدیل ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں