پاکستان کرکٹ ٹیم

پاکستان کرکٹ ٹیم کل نیوزی لینڈ روانہ ہوگی

لاہور (عکس آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم (کل)23 نومبر پیر کو نیوزی لینڈ روانہ ہوگی،دونوں ٹیموں کے درمیان 2ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کی سیریز کا آغاز 18 دسمبر کو پہلے ٹی20 انٹرنیشنل میچ سے ہوگا۔دوسرا اور تیسرا میچ20 اور 22دسمبر کو کھیلا جائیگا دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر جبکہ دوسرا 3 جنوری کو کھیلا جائے گا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے تینوں فارمیٹ کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ سنیں گے سب کی کریں گے اپنی، سرفراز احمد اور اظہر علی سے مشورہ بھی کریں گے تاہم فیصلہ ان کا اپنا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں گروپنگ کی کوئی بات نہیں سب ایک یونٹ ہیں، تمام کھلاڑی بڑے اچھے ہیں اور اچھا کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں