پاکستان کرکٹ ٹیم کا ڈربی میں ٹریننگ سیشن، عابد علی کی بھی شرکت،(آج)پریکٹس میچ شروع ہوگا

ڈربی(عکس آن لائن) ڈربی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا بھرپور ٹریننگ سیشن ہوا جس میں اوپنر عابد علی نے

بھی حصہ لیا۔ڈربی میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔

کھلاڑیوں نے ایک دن کے آرام کے بعد دوبارہ سے میدان کا رخ کیا۔ساڑھے تین گھنٹے تک جاری رہنے والے

سیشن میں کرکٹرز نے فزیکل ٹریننگ کے بعد فیلڈنگ کی مختلف ڈرلز کیں جس میں تھرو اور سلپ میں کیچز کی

بھی پریکٹس شامل تھی۔اس کے بعد کھلاڑیوں نے نیٹ پر بیٹنگ اور بولنگ کی بھی پریکٹس کی۔پہلے چار روز

انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ میں ان فٹ ہونے والے عابد علی نے بھی آرام کے بعد ٹریننگ میں حصہ لیا۔پاکستانی

کرکٹرز آج سے دوسرے چار روزہ انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ میں بھی شرکت کریں گے۔ 24 تا

27 جولائی تک قومی کرکٹ ٹیم کا 4 روزہ انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کا انعقاد ہوگا۔ 29 جولائی کو پاکستان

کرکٹ ٹیم تین، تین گھنٹوں پر مشتمل 2 ٹریننگ سیشنز میں شرکت کریگی۔ یہ سیشنز برطانوی وقت کے

مطابق صبح 10 اور دوپہر 2 بجے شروع ہوں گے۔ 30 جولائی کو پاکستان کرکٹ ٹیم تین، تین گھنٹوں پر

مشتمل 2 ٹریننگ سیشنز میں شرکت کرے گی۔ یہ سیشنز برطانوی وقت کے مطابق صبح 10 اور دوپہر

2 بجے شروع ہوں گے۔ یکم اگست کو قومی سکواڈ پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے ڈربی سے مانچسٹر روانہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں