پاکستان کرکٹ

پاکستان کرکٹ اسکواڈ کرائسٹ چرچ سے کوئنز ٹاون پہنچ گیا

کوئنز ٹائون (عکس آن لائن) پاکستان کرکٹ اسکواڈ کرائسٹ چرچ سے کوئنز ٹاون پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ میں موجود پاکستان کے اسکواڈ کی مینیجڈ آئسولیشن ختم ہوگئی ،اسکواڈ میں شامل 52 اراکین کرائسٹ چرچ کے مقامی ہوٹل پہنچے جس کے بعد مقامی ہوٹل میں دو گھنٹے قیام کے بعد قومی اسکواڈ بذریعہ پرواز کوئنز ٹاؤن پہنچا ،52 رکنی اسکواڈ کرائسٹ چرچ سے بزریعہ پرواز کوئنز ٹاؤن پہنچا،اسکواڈ میں شامل ایک رکن آکلینڈ سے کوئنز ٹاؤن پہنچا،کوئنز ٹاؤن پہنچنے پر قومی کرکٹ ٹیم اور پاکستان شاہینز کے اسکواڈز اپنے ہوٹلز پہنچے،دونوں اسکواڈز بدھ سے اپنی ٹریننگ کا آغاز کردیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں