وزیر خارجہ

پاکستان کرونا وبا کے حوالے سے انتہائی سطح کو چھو رہا ہے، احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کی ضرورت ہے،وزیر خارجہ

اسلام آباد (عکس آن لائن) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کرونا وبا کے حوالے سے انتہائی سطح کو چھو رہا ہے اس وقت عوام الناس کو احتیاطی تدابیر پر مکمل عملدرآمد کی ضرورت ہے، وبا کے پھیلاو کو موثر انداز میں روکنے اور طبی استعداد کار میں اضافے کیلئے حکومت تمام ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔

منگل کو وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی،ملاقات میں ملک م?ں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال اور وائرس کے پھیلاو کو روکنے کیلئے کیے جانے والے اقدامات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،مخدوم شاہ محمود قریشی نےکہا کہ کورونا عالمی وبائی صورتحال نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کو کرونا وبا کے باعث سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان کرونا وبا کے حوالے سے انتہائی سطح کو چھو رہا ہے اس وقت عوام الناس کو احتیاطی تدابیر پر مکمل عملدرآمد کی ضرورت ہے،

وبا کے پھیلاو کو موثر انداز میں روکنے اور طبی استعداد کار میں اضافے کیلئے حکومت تمام ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے، وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کرونا وبا کے باعث بیرونی ممالک میں وطن واپسی کے منتظر پاکستانیوں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے اور ان کی جلد وطن واپسی کیلئے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں