مولانا طاہر اشرفی

پاکستان کا نظام شورائی نظام ہے، مولانا طاہر اشرفی

لاہور (عکس آن لائن ) وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان کا نظام شورائی نظام ہے لیکن مدینہ ریاست کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ لاہو میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ 75سال سے نظام اسلام لانے کی بات تو کی جاتی ہے لیکن اقتدار میں آنے پر کچھ نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ آج زکو ةٹھیک دینا شروع کر دیں تو ملک میں کوئی غریب نہیں رہے گا۔ طاہر اشرفی نے کہا کہ بعض قوتیں پاکستان میں تخریب وشر پھیلانا چاہتی ہیں تاکہ مذہب مسلک کے نام پر فرقہ وارایت تشدد کو ہوا ملے، سلامتی ادارے انتشار پھیلانے والوں سے آگاہ ہیں۔ وزیراعظم کے نمائندہ خصوص نے واضح کیا کہ عمران خان کہیں نہیں جا رہے اور عوام عمران خان کو دوبارہ منتخب کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں