کامیاب تجربہ

پاکستان کا غزنوی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی(عکس آن لائن) پاکستان نے غزنوی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا غزنوی بیلسٹک میزائل 290 کلو میٹر تک زمین سے زمین تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے،

صدر اور وزیر اعظم نے کامیاب تجربے پر انجینئرز اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی ۔جمعرات کے روز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے غزنوی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے ،غزنوی بیلسٹک میزائل 290 کلو میٹر تک زمین سے زمین تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے ۔ غزنوی بیلسٹک میزائل مختلف نوعیت کے وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تجربے کا مقصد دن،رات کے وقت آپریشنل تیاریوں کو جانچنا تھالیفٹیننٹ جنرل ندیم ، ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک پلانز ڈویژن ، کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ ، چیئرمین نیسکام ، اسٹراٹیجک پلانز ڈویژن کے سینئر افسران ، آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ ، سائنسدانوں، انجینئرز اور اعلیٰ عسکری حکام نے میزائل تجربے کا مشاہدہ کیاڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک پلانز ڈویژن نے آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔

انہوں نے مضبوط اسٹریٹجک کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم اور اسٹریٹجک فورسز کی قابلیت پر بھی مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔صدر مملکت عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے قوم کو اس تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں