ڈاکٹر عمر سیف

پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ بوسیدہ نظام ہے،نگراں وزیرِ آئی ٹی

اسلام آباد ( عکس آن لائن)نگراں وزیرِ آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ بوسیدہ نظام ہے۔

ڈاکٹر عمر سیف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمارے ادارے سست ہیں، پالیسیوں کا تسلسل نہیں، ہمیں نظام میں بنیادی اصلاحات کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے ایس آئی ایف سی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی سرمایہ کاری کی سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی)میں امید کی کرن نظر آتی ہے۔

نگراں وزیرِ آئی ٹی نے کہا کہ ایس آئی ایف سی میں پالیسیوں کا تسلسل اور ایک ایجنڈا ہے۔ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ نگراں حکومت نے پالیسی اصلاحات کی ذمے داری پوری کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں