نیویارک (عکس آن لائن)پاکستان نے اسرائیل حماس جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اجتماعی اقدام کی طاقت، ہر شخص اور ہر قوم کی کوششوں کا نتیجہ ہے، دعاہے جنگ بندی فلسطین میں امن کی جانب پہلا قدم ہو۔وزیر خا رجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ یہ اجتماعی اقدام کی طاقت، ہر شخص اور ہر قوم کی کوششوں کا نتیجہ ہے،
دعاہے جنگ بندی فلسطین میں امن کی جانب پہلا قدم ہو۔شاہ محمود قریشی نے صدر جنرل اسمبلی کی زیر صدارت اجلاس سے خطاب میں جنگ بندی کو مسلم امہ کی سفارتی کاوشوں کا ثمر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے کا مستقل حل ڈھونڈنا ہوگا۔