امریکی سینیٹر

پاکستان چاہے تو افغان جنگ فوری ختم ہو سکتی ہے، امریکی سینیٹر

واشنگٹن(عکس آن لائن) امریکی کانگریس کے رکن سینیٹر لنڈسے گراہم نے کہا ہے کہ افغانستان میں جنگ کے خاتمے کے لیے امریکا کو طالبان کے بجائے پاکستان سے بات چیت شروع کرنی چاہیے۔امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں لنڈسے گراہم نے کہا ہم معاملے کا ادراک نہیں کر سکے، میرے خیال میں طالبان کے بجائے ہمیں پاکستان سے بات چیت شروع کرنی چاہیے۔

اپنی بات کی مزید وضاحت کرتے ہوئے لنڈسے گراہم نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ایسا آزادانہ تجارتی معاہدہ ہونا چاہیے جو سیکیورٹی امور پر پاکستان کی کارکردگی سے مشروط ہو۔ جس سے پاکستان اپنا طرز عمل تبدیل کرے۔ اس کے بعد طالبان سے بات ہونی چاہیے۔لنزے گراہم نے کہا میں جنگ ختم کرانے کے لیے طالبان پر جتنا ممکن ہو سکے دباؤ برقرار رکھنے کا خواہاں ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں