شازیہ مری

پاکستان پیپلز پارٹی تیل کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتی ہے، شازیہ مری

اسلام آباد(عکس آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی تیل کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتی ہے۔ اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ اس نااہل حکومت نے تیل اور ایل پی جی کی قیمتیں پھر بڑھا دیں، یہ اضافہ مہنگائی کو مزید بڑھائے گا۔

انہوںنے کہاکہ عمران نیازی لوگوں کا خون چوس رہا ہے، سلیکٹڈ حکمرانوں نے آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران نیازی اسمبلی میں آکر فلسفہ سناتے ہیں اور پھر عوام کی بینڈ بجاتے ہیں،ہمیں ان نااہل اور بے حس حکمرانوں نے نجات حاصل کرنی ہوگی

اپنا تبصرہ بھیجیں