نیوزی لینڈ

پاکستان پہنچنے کے دوسرے دن ہی نیوزی لینڈ ٹیم کا جِم سیشن

لاہور ( عکس آن لائن) پاکستان پہنچنے کے دوسرے دن ہی نیوزی لینڈ کے کھلاڑی ہوٹل کے جِم پہنچ گئے۔نیوزی لینڈ کے کرکٹرز نے ہوٹل میں جِم سیشن میں حصہ لیا، اس دوران تمام کھلاڑی خوش اور مطمئن دکھائی دیئے ۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے کھلاڑی ہوٹل میں آرام کے بعد آج قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے ۔ٹی ٹونٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی آج ہوگی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 14اپریل کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 15 کو اور تیسرا 17اپریل کو لاہور میں ہی کھیلا جائے گا۔چوتھا اور پانچواں ٹی ٹونٹی 20اور 24اپریل کو راولپنڈی میں ہوگا۔اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 5ون ڈے میچز کی سیریز بھی کھیلی جائے گی، پہلا اور دوسرا ون ڈے 27اور 29اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، تیسرا، چوتھا اور پانچواں ون ڈے بالترتیب 3، 5اور 7مئی کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں