لاہور(نمائندہ عکس)فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے سابق چیئرمین شبر زیدی نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان ٹیکنیکل طور پر ڈیفالٹ کر چکا ہے،جو باتیں آج کی جا رہی ہیں یہ میں نے دسمبر 2021 میں کہی تھیں، میں نے اس وقت ہی کہا تھا کہ پاکستان دیوالیہ ہونے کی طرف جا رہا ہے، اس وقت کوئی بھی ایسی سمت نہیں تھی جس سے معیشت کو درست کیا جا سکے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے آتے ہی معیشت کی سمت اور بھی کھو چکی ہے،وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور شوکت ترین میرے حساب سے غلط گفتگو کر رہے ہیں،پاکستان کے پاس پے منٹ کرنے کے کوئی پیسے نہیں ہیں اور اب ہمارے پاس آئی ایم ایف کی تمام شرطیں ماننے کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں ۔انہوںنے کہا کہ ڈیفالٹ دو قسم کا ہوتا ہے ایک یہ ہوتا ہے کہ ریاست اپنے قرضے نہیں دے سکتی اور دوسرا ڈیفالٹ وہ ہوتا ہے جس میں ریاست امپورٹرز کو ڈالر نہیں دے سکتی،قانون کے مطابق امپورٹ کے لیے امپورٹرز کو ڈالر فراہم کیے جاتے ہیں،پاکستان اس وقت ٹیکنیکل طور پر ڈیفالٹ کرچکا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- سپریم کورٹ، پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا مقدمہ8 مئی کو سماعت کے لیے مقرر
- غذائی قلت ایک تشویشناک مسئلہ ہے ، اس سے ہر قیمت پر نمٹنا ہوگا، وزیراعلی سندھ
- عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا جارہا، پھر لوگ کیوں الیکشن لڑیں؟ اسد قیصر
- صحافت کا شعبہ متنوع آوازوں کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے،چیئرمین سینیٹ
- اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست پر دلائل اور سپریم کورٹ کا حکم نامہ طلب