ویمن کرکٹ ٹیم

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے کل سے ٹریننگ کا آغاز کریگی

کیپ ٹائون (عکس آن لائن) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی ٹریننگ کا آغاز ہفتہ چار فروری سے کرے گی۔پاکستان ویمن ٹیم نیوزی لینڈ کیپ ٹائون میں دوپہر کے وقت پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔اس کے ساتھ کیپ ٹائون میں آج بروز ہفتے کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی کی رونمائی ہوگی۔ایونٹ میں تمام ٹیموں کی کپتان بھی شریک ہوں گی۔ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم اپنے افتتاحی میچ سے پہلے دو پریکٹس میچز کھیلے گی۔

پہلا پریکٹس میچ بنگلہ دیش کے خلاف چھ فروری کو کھیلا جائے گا۔جبکہ دوسرے پریکٹس میچ میں پاکستان اور میزبان ٹیم ساوتھ افریقہ آٹھ فروری کو مدمقابل ہوں گی۔پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں گروپ بی میں شامل ہے۔ پاکستان کے ساتھ گروپ بی میں انگلینڈ، بھارت، وسیٹ انڈیز اور آئرلینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔پاکستان ٹیم بسمہ معروف کی زیر قیادت اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف بارہ فروری کو کیپ ٹان میں کھیلے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں