ندا ڈار

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں انجرڈ ہو گئیں

کوئنز ٹائون (عکس آن لائن)پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں انجرڈ ہو گئیں۔کوئنز ٹاؤن کے جان ڈیوس اوول میں کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں نیوزی لینڈ کی اننگز کے 44ویں اوور میں بولنگ کے دوران پاکستان کی کپتان ندا ڈار کو چہرے پر گیند لگنے کے بعد میدان سے باہر جانا پڑا۔ ندا ڈار کی انجری کا جائزہ لینے کے بعد ٹیم کی فزیو نے فیصلہ کیا ہے کہ ندا ڈار نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں مزید حصہ نہیں لیا ۔

صدف شمس کو ندا ڈار کے متبادل کے طور پر آئی سی سی میچ ریفری ٹرڈی اینڈرسن نے منظوری دے دی ہے۔فاطمہ ثناء ٹیم کی اسٹینڈ ان کپتان کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔سیریز کے بقیہ میچوں میں ندا ڈار کی شرکت کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں