وہان لیب

پاکستان نے وہان لیب کے آپریشنز کی خبر جعلی اور حقائق کے برعکس قرار دیدی

اسلام آ باد (عکس آن لائن) پاکستان نے چین کی وہان لیب کے پاکستان میں خفیہ آپریشن کی خبروں کو

من گھڑت اور حقائق کے برعکس قراردیتے ہوئے مسترد کر دیا۔ دفترخارجہ نے چینی وہان لیب کے پاکستان

میں خفیہ ا?پریشن کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی بائیو سیفٹی لیول تھری لیبارٹری

میں کچھ خفیہ نہیں، پاکستان اس لیب سے متعلق متعلقہ فریقین سے معلومات کا تبادلہ کرتا رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان میں موجود لیب تشخیض اور حفاظتی نظام میں بہتری کے لیے

کام کرتی ہے، پاکستانی لیب صحت کو درپیش خطرات، سروئلینس اور بیماری کے پھیلاﺅ کا سدباب کرتی ہے،

پاکستان بی ٹی ڈبلیو کنوینشن کے قواعد پر مکمل طور پر عمل پیرا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں