مسترد

پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس سے متعلق بھارتی بیانیہ مسترد کردیا

اسلام آباد(عکس آن لائن ) پاکستان نے بھارتی وزیردفاع کا فنانشل ایکشن ٹاسک فورس پربیان مسترد کرتے ہوئے اسے حقائق کے منافی قرار دیا اور کہا بھارت ایف اے ٹی ایف کو پاکستان کے خلاف استعمال کررہا ہے،بھارت ایف اے ٹی ایف کی پاکستان سے متعلق پروسیڈنگز پر اثر انداز ہورہا ہے۔تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا پاکستان نے بھارتی وزیردفاع کا فنانشل ایکشن ٹاسک فورس پربیان مسترد کردیا ہے ،

بھارتی وزیردفاع کاایف اے ٹی ایف پربیان حقائق کے منافی ہے۔ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت ایف اے ٹی ایف کوپاکستان کےخلاف استعمال کر رہا ہے اور ایف اےٹی ایف کی پروسیڈنگزپراثراندازہورہاہے جبکہ ایشیا پیسفک گروپ میں معاون چیئرمین شپ کا غلط استعمال کررہاہے۔

ڈاکٹر فیصل نے کہا پاکستان اپنے تحفظات رکن ممالک کے سامنے رکھ چکا ہے، توقع ہے ارکان بھارت کی گمراہ کن سازشوں میں نہیں آئیں گے اور ارکان معاملے کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش مسترد کر دیں گے۔یاد رہے بھارتی وزیر دفاع نے دعوی کیا تھا پاکستان کسی بھی وقت بلیک لسٹ ہوجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں