فردوس عاشق اعوان

پاکستان نے ثابت کیا ہماری امن پسندی کمزوری نہیں، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد (عکس آن لائن )وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان نے ثابت کر دکھایا کہ ہماری امن پسندی کمزوری نہیں، دنیا نے جان لیا کہ پاکستان اپنی خود مختاری، سلامتی اور دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا پاک فضائیہ کے شاہینوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ہماری بہادر افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، پاک فضائیہ نے بھارتی غرور کا بت پاش پاش کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں