دفترخارجہ

پاکستان نے اقلیتوں کے حوالے سے بھارتی پروپیگنڈا مستردکر دیا

اسلام آباد(عکس آن لائن) دفترخارجہ نے پاکستان میں اقلیتی برادری کے تحفظ سے متعلق بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان میں سکھ، ہندو اور عیسائیوں سمیت تمام اقلیتوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں، بھارت پشاور اور ننکانہ صاحب کے واقعات کی مبینہ منفی تصویر کشی کررہا ہے،

بھارتی پروپیگنڈے کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی سے توجہ ہٹانا ہے، گردوارہ ننکانہ صاحب پر کسی بھی حملے یا بے حرمتی کے الزامات مسترد کرتے ہیں، پاکستان پر الزامات جھوٹ، آرایس ایس اور بی جے پی کی پروپیگنڈا مہم کا حصہ ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت میں منصوبہ بندی کے تحت اقلیتوں سے امتیازی سلوک کیا جارہا ہے جب کہ پاکستان میں سکھوں سمیت تمام مذاہب کی عبادت گاہوں کی تعظیم کی جاتی ہے۔ وزیراعظم کی جانب سےکرتارپورراہداری کا افتتاح پاکستان کے ویژن کاعکاس ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں