فیصل جاوید

پاکستان نئے انتخابات کی طرف جاتا دکھائی دے رہا ہے‘ فیصل جاوید

کراچی (نمائندہ عکس)پاکستان تحریک انساف کے رہنما فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ پاکستان بہت جلد نئے انتخابات کی طرف جاتا دکھائی دے رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں فیصل جاوید خان نے کہا کہ انتخابات کے علاوہ کوئی حل نہیں، پوری قوم کی آواز، فوری انتخابات۔فیصل جاوید خان نے مزید کہا کہ اگر اقتدار میں آنا ہے تو عوام کے ووٹوں سے آئیں کیونکہ عوام نے فیصلہ سنا دیا ہے کہ ’امپورٹڈ حکومت نامنظور‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں