آم کی کاشت

پاکستان میں 170ہزار ہیکٹر رقبے پر آم کی کاشت سے سالانہ 1784 ہزار ٹن پیداوار حاصل ہوتی ہے ،محکمہ زراعت

راولپنڈی (عکس آن لائن):زرعی ماہرین نے کہاہے کہ پاکستان میں 170ہزار ہیکٹر رقبے پر آم کاشت کیا جاتا ہے جس سے سالانہ 1784 ہزار ٹن پھل پیدا ہوتا ہے۔ زرعی ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ دنیا کے آم پیدا کرنے والے 90 ممالک میں پیداوار کے لحاظ سے پاکستان کا چھٹا نمبر ہے ،پاکستان میں آم کی اوسط پیداوار 10.09 ٹن فی ہیکٹر ہے تاھم جدید زرعی تکنیک کی بدولت فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ممکن ہے ۔زرعی ترجمان نے کہا کہ پھلوں میں انفرادی حیثیت کے حامل پھل ”آم” کو ایشیائی پھلوں کا بادشاہ کہلانے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

آم دنیا کے تقریبا 90 ممالک میں پیدا ہوتا ہے جن میں سے 72 ممالک کی پیداوار صرف 13 فیصد جبکہ باقی 18 ممالک دنیا کی کل پیداوار کا 87 فیصد آم پیدا کرتے ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ آم کی اوسط پیداوار کو بڑھانے کیلئے پیداوار میں کمی کے اسباب کا جائزہ لینا بہت ضروری ہے بہتر پیداوار کے حصول کے لئے مناسب اور بروقت کھادوں کا استعمال ، ضرورت کے مطابق آبپاشی اور مختلف بیماریوں سے بچاﺅ کے علاوہ دیگر زرعی عوامل بھی کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں