یوریا کھاد

پاکستان میں یوریا کھاد کی قلت کا خدشہ، درآمد کرنے کی تجویز

لاہور(عکس آن لائن)پاکستان میں یوریا کھاد کی قلت کے خدشات کے پیش نظر 5لاکھ میٹرک ٹن تک کھاد درآمد کرنے کی تجویز دی گئی ہے،ربیع سیزن کی ضروریات پوری کرنے کیلئے درآمد کی منظوری ای سی سی سے لی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر دو لاکھ میٹرک ٹن کھاد درآمد کیے جانے کا امکان ہے، اس سے مقامی ضرورت پوری نہ ہوئی تو مزید تین لاکھ میٹرک ٹن کھاد بیرون ملک سے منگوائی جا سکتی ہے۔

درآمدی کھاد سے دسمبر تا جنوری گندم کی فصل کی ضروریات پوری کی جائیں گی۔ذرائع صنعت وپیداوار کے مطابق کھاد درآمد نہ کی گئی تو رواں سیزن قلت کا خدشہ ہو سکتا ہے۔۔ کھاد کے مقامی کارخانوں کو بھی مارچ 2024 تک بلاتعطل گیس فراہمی سے بھرپور پیداوار لی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں