غیر ملکی کمپنیوں

پاکستان میں کام کرنے والی غیر ملکی کمپنیوں کی جانب سے منافع جات کی منتقلی میں 4 فیصد کمی

اسلام آباد (عکس آن لائن) رواں مالی سال کے دوران پاکستان میں کام کرنے والی غیر ملکی کمپنیوں کی جانب سے منافع جات کی منتقلی میں 4 فیصد کمی ہوئی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد وشمار کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں جولائی تا مارچ 2019-20ء-04 کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 1.004 ارب ڈالر کے منافع جات کی منتقلی کی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا مارچ 2018-19ء-04 کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والے 1.049 ارب ڈالر کے منافع جات کی منتقلی کی گئی ہے تھی۔

اس طرھ گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران منافع جات کی منتقلی میں 4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ایس بی پی کے مطابق رواں مالی سال میں سب سے زیادہ منافع جات تیل و گیس کے شعبہ سے منتقل کئے گئے ہیں جن کا حجم 203 ملین ڈالر رہا ہے اسی طرح دوسرے نمبر پر مالیات کے شعبہ سے 162 ملین ڈالر کی منتقلی کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق مارچ 2020ء-04 کے دوران 31 ملین ڈالر کے منافع جات کی بیرون ملک منتقلی کی گئی ہے جس سے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی ا?ئی) سے حاصل ہونے والا 25.5 ملین ڈالر اور فان پورٹ فولیو سرمایہ کاری (ایف پی ا?ئی) سے حاصل ہونے والی 5.2 بلین ڈالر کے منافع جات وغیرہ شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں