کارڈیک اسٹنٹ

پاکستان میں کارڈیک اسٹنٹ مقامی سطح پر تیار کرنے کی نجی یونیورسٹی کو اجازت مل گئی

اسلام آباد (عکس آن لائن ) پاکستان میں کارڈیک اسٹنٹ مقامی سطح پر تیار کرنے کی نجی یونیورسٹی کو اجازت مل گئی ، ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ نسٹ یونیورسٹی عالمی معیار کا اسٹنٹ تیار کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کارڈیک اسٹنٹ مقامی سطح پر تیار کرنے کا منصوبہ کرلیا گیا ہے، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نےنجی یونیورسٹی کو اسٹنٹ تیاری کی اجازت دے دی ہے۔

ڈریپ کی جانب سےنسٹ یونیورسٹی کو اسٹنٹ سازی کا لائسنس جاری کردیا گیا ہے ، معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا نے کہا ہے کہ نسٹ یونیورسٹی عالمی معیار کا اسٹنٹ تیار کرے گی،

حکومت ڈریپ میں وسیع پیمانے پر اصلاحات یقینی بنا رہی ہےڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ مقامی سطح پر تیاری سے اسٹنٹ کی قیمت میں نمایاں کمی آئے گی اور اسٹنٹ سازی کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں