میجر جنرل بابر افتخار

پاکستان میں چینی فوج کی موجودگی کی سختی سے تردید کرتے ہیں، ترجمان پاک فوج

راولپنڈی(عکس آن لائن) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے پاکستان میں چینی فوج کی موجودگی کی

سختی سے تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ اسکردو ایئربیس چین کے استعمال کرنے کی رپورٹ حقیقت کے برعکس ہے،

اس طرح کی خبریں غیر ذمہ دارانہ اور من گھڑت ہیں۔جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے

سربراہ میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ،

کہ بھارتی میڈیا میں ایل او سی اور گلگت بلتستان میں پاک فوج کی اضافی نفری کے دعوے غلط ہیں،

کوئی فوجی نقل و حرکت یا اضافی تعیناتی نہیں کی گئی۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان میں

چینی فوج کی موجودگی کی بھی سختی سے تردید کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہاکہ اسکردو ایئربیس چین کے استعمال کرنے کی رپورٹ حقیقت کے برعکس ہے،

اس طرح کی خبریں غیر ذمہ دارانہ اور من گھڑت ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں