مہنگائی

پاکستان میں مہنگائی بڑھ کر 21 فیصد ہوگئی: ایشیائی ترقیاتی بینک

سنگاپور سٹی(عکس آن لائن)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی)نے کہاہے کہ گزشتہ 6 ماہ میں پاکستان میں مہنگائی 12 سے بڑھ 21 فیصد ہوگئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی)بینک نے جنوری تا جون معاشی اعداد و شمار جاری کر دیے جن کے مطابق پاکستان میں شرح منافع 5.25 فیصد بڑھی ہے۔اے ڈی بی کی رپورٹ کے مطابق مہنگائی اور عالمی معاشی حالات ایشیا کو متاثر کر سکتے ہیں، گزشتہ 6 ماہ میں پاکستان میں مہنگائی 12 سے بڑھ 21 فیصد ہو گئی ہے۔اے ڈی بی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ 6 ماہ میں مہنگائی سری لنکا میں 14 سے بڑھ کر 45 فیصد اور بھارت میں 5.7 سے بڑھ کر 7 فیصد ہو گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 6 ماہ میں مہنگائی بنگلا دیش میں 6.1 سے بڑھ کر 7.4 فیصد، چین میں 1.5 سے بڑھ 2.5 فیصد اور تھائی لینڈ میں 2.2 سے بڑھ کر 7.7 فیصد ہو گئی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 6 ماہ میں سری لنکا میں شرح منافع 9.5 فیصد، بھارت میں 0.9 فیصد اور بنگلا دیش میں 0.7 فیصد بڑھی ہے۔اے ڈی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مشرقی ایشیا کی شرح نمو کی پیش گوئی رواں سال کے لیے 4.7 فیصد سے کم کر کے 3.8 فیصد کر دی گئی ہے۔اے ڈی بی کے مطابق وسطی ایشیا کے لیے ترقی کی شرح 3.6 فیصد سے بڑھ کر 3.8 فیصد رہنے کا امکان ہے۔وسطی ایشیا میں اگلے سال ترقی کی شرح 4 فیصد سے بڑھ کر 4.1 فیصد ہو سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں