اسدعمر

پاکستان میں معاشی استحکام آچکا ہے،تعمیراتی شعبے میں تیزی آرہی ہے،اسدعمر

اسلام آباد (عکس آن لائن ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمرنے کہا ہے کہ پاکستان میں معاشی استحکام آچکا ہے اوروقت کے ساتھ معاشی ترقی کی رفتار تیز ہورہی ہے، تعمیراتی شعبے جو تیزی آئی ہے اس سے بہت سے لوگوں کو فائدہ پہنچے گا، تعمیراتی شعبہ چلنے سے اس سے منسلک 40 انڈسٹریز بھی چلیں گی ،تعمیراتی شعبے میں تیزی سے روزگار مواقع بھی پیدا ہونگے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہا گزشتہ شب ایف پی سی سی آئی کے نائب صدراورسابق چیئرمین آباد عارف یوسف جیوا کی جانب سے اسلام آباد میں کونسل آف اکنامک اینڈ انرجی جرنلسٹ (سیج)کراچی کے عہدیدران وممبران اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے آباد کے چیئرمین فیاض الیاس،سرپرست اعلیٰ محسن شیخانی، سیج کے صدر راجہ کامران،سیکریٹری کاشف منیر،سہیل الطاف،نیشنل پریس کلب کے صدر شکیل انجم،اسلام آباد چیمبر کے صدر سردار یاسر الیاس،ظفر بختاوری،سابق ڈپٹی میئر شانی شاہ،اکرم فرید اوردیگر نے بھی خطاب کیاجبکہ معروف بلڈر واثق نعیم، شعیب خان، اظہرجتوئی،عبدالرﺅف عالم، خورشید برلاس،خالد جاوید،کریم عزیز ملک، فہد برلاس اوردیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔اسد عمر نے مزید کہا کہ ملکی معیشت کیلئے کئے گئے فیصلے عوام پر براہ راست اثر انداز ہوتے ہیں،معاشی فیصلوں کو درست طریقے سے آگاہی دینے سے بہت فائدہ ہوگا،ہم کونسل آف اکنامک اینڈ انرجی جرنلسٹ کے قیام کو ویلکم کرتے ہیں، میڈیاکی رائے حکومتی فیصلوں پر اثر انداز ہوتی ہے، سیج کا قیام موجودہ دور میں وقت کی ضرورت ہے،اس سے اداروں کو سہولت ملے گی،ہم سیج کو بھر پور سپورٹ کریں گے۔اسدعمر نے مزید کہاکہ پاکستان معاشی ترقی کی طرف گامزن ہوگیا ہے،آنے والے وقت میں مزید بہتری نظر آئے گی۔انہوںنے کہاکہ الیکشن جیتنے کے لئے مصنوعی معاشی نمو پائیدار نہیں ہوتی اورپی ٹی آئی حکومت یہ روش نہیں اپنائے گی۔انہوں نے کہا کہ عام آدمی کی آمدنی میں بہتری آرہی ہے،پیداواری سیکٹر کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہورہا ہے،تعمیراتی شعبے کو ترقی دینے،معیشت کومستحکم کرنے اورملکی پالیسی سازی میں آباد بہت اہم کردار ادا کررہا ہے۔

ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدر عارف جیوا نے اعتماد کا اطہار کیا کہ سیج کاروباری اورسرمایہ کاری سے متعلق اہم فیصلوں میں بزنس کمیونٹی کی رہنمائی کرے گا،آباد اور سیج ملکر مختلف ایشوز پر سیمنار اور کانفرنس کریں گے تاکہ حکوت کو پالیسی سازی کیلئے بہترین تجاویز دے سکیں۔انہوں نے کہا کہ کنسٹرکشن انڈسٹری کو پہنچنے والے نقصانات سے بچاﺅ کی راہ نکالی جائے،وزیراعظم عمران خان سیمنٹ ،سریا اوردیگر تعمیراتی سامان کے مہنگا ہونے کا نوٹس لیں۔محسن شیخانی نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کو چاہیئے کہ وہ ہر غلط بات کی نشاندہی کرے اور اپنی رائے دے ۔سردار یاسر الیاس نے کہا کہ ہم نے کراچی،لاہور،اسلام آباد اور دیگر چیمبرز آف کامرس کی مشاورت سے زلفی بخاری کے ذریعہ اپنی تجاویز وزیراعظم عمران خان تک پہنچائیںجنہوں نے ان تجاویز کواہمیت دی اور اب ان پر عملدرآمد ہونے جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاحت کو پروموٹ کرنے کیلئے حکومت ٹیکسزاورڈیوٹیزمیں50فیصد کمی کرنے جارہی ہے اس طرح ملکی سیاحت کو فروغ ملے گا ، نئی سرمایہ کاری آئے گی اور بیرون ممالک سے آنے والے سیاح فارن ایکس چینج لائیں گے۔کونسل آف اکنامک اینڈ انرجی جرنلسٹ کے صدر راجہ کامرن اورسیکریٹری کاشف منیر نے سیج کے مقاصد کے بارے میں بتایا اورملک کے بہتر مفاد میں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں