اسلام آباد (عکس آن لائن) اداکارہ سونیا حسین نے کہا کہ پاکستان میں فلموں کی نسبت ڈرامے دیکھنے کو زیادہ
ترجیح دی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں فلم شائقین کم ہیں،
اور ڈراموں کو شوق سے دیکھنے والوں کی تعداد زیادہ ہے.
اور اسی وجہ سے آج فلموں کی نسبت ڈراموں پر زیادہ پیسہ لگایا جارہا ہے ۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ڈراموں کے مواد اور معیار دونوں میں کافی بہتری آئی ہے.
اور اسی وجہ سے ہمارے اُن معاشرتی موضوعات پر بھی ڈرامے بنائے جارہے ہیں.
جن پر کبھی بات کرنا پسند نہیں کی جاتی تھی۔
اداکارہ ان دنوں نئے ڈرامہ سیریل ’’محبت تجھے الوادع ‘‘ میں اداکار زاہد احمد کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔