گندم

پاکستان میں غذائی ضروریات کیلئے گندم کی سالانہ طلب 14.6 ملین میٹرک ٹن ہے، رپورٹ

اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان میں غذائی ضروریات کیلئے گندم کی سالانہ طلب 14.6 ملین میٹرک ٹن ہے جبکہ جانوروں/پرندوں وغیرہ کی فیڈ سمیت گندم کی مجموعی سالانہ طلب 25.8 ملین میٹرک ٹن ہے۔ اقتصادی جائزہ رپورٹ اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چار سال کے دوران ملک میں گندم کی اوسط سالانہ پیداوار 25.4 ملین میٹرک ٹن رہی ہے جو غذا اور فیڈ وغیرہ کی قومی ضروریات کو پورا کر سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں فلور ملز ایسوسی ایشن (پی ایف ایم اے) کے رکن اداروں کی تعداد 1219 ہے جو یومیہ دو لاکھ 80 ہزار میٹرک ٹن گندم پیسنے کی صلاحیت کے حامل ہیں جبکہ فلور ملز کے تیار کردہ آٹے کی یومیہ طلب 40 ہزار مٹرک ٹن ہے۔ پاکستان میں گذشتہ چند سال کے دوران غذائی تحفظ کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کئے گئے جس سے پاکستان گندم درآمد کرنے والے ممالک کی بجائے برآمد کرنے والا ملک بن گیا۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے خاطر خواہ اقدامات کر رہی ہے تاکہ شعبہ کی پیداوار میں اضافہ کے ساتھ ساتھ دیہی معیشت کی ترقی میں مدد حاصل کی جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں