پشاور(عکس آن لائن) شہد کی مکھیوں کی تحقیق سے وابستہ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں شہد کی پیداوار میں 40سے 50فیصد کمی آگئی ہے،ملک میں جنگلات کی کمی اور بڑھتے درجہ حرارت نے شہد کی مکھیوں کو بھی کافی نقصان پہنچایا ہے۔ یہ صورتحال مکھیوں کو سازگار ماحول فراہم کرنے کے موضوع پر توجہ دلا رہی ہے۔
مکھیوں کی تحقیق سے وابستہ ماہرین کے مطابق 2015سے موسمیاتی تبدیلیوں نے شہد کی مکھیوں کی بقا کو خطرے میں ڈال دیا ہے جبکہ شہد کی پیداوار میں 40سے 50فیصد کمی بھی آگئی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں جنگلات کی کمی اور بڑھتے درجہ حرارت نے زمین کی محافظ شہد کی مکھیوں کی تین اقسام کو کافی نقصان پہنچایا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ شہد کی مکھیوں کو سازگار ماحول فراہم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ملک میں دوبارہ سے شہد کی پیداوار کو بڑھایا جا سکے۔