سبزیوں کا استعمال

پاکستان میں سالانہ فی کس سبزیوں کا استعمال صرف 50کلو ہے ،ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت

قصور(عکس آن لائن)ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت نے کہا ہے کہ پاکستان میں سالانہ فی کس سبزیوں کا استعمال صرف 50کلو ہے جبکہ دنیاکے دیگر ممالک میں ہر شخص سالانہ اوسطا 105کلوسبزیاں استعمال کرتا ہے، نیز طبی نقطہ نگاہ سے ہر شخص کیلئے سال میں کم ازکم 73 سے 80کلو سبزیوں کا استعمال ضروری ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ چین میں شرح امراض نہ ہونے کے برابرہیں، کیونکہ چین میں تقریبا ہر شخص 311 سے 315کلوسبزیاں استعمال کرتا ہے جسکے باعث ان میں بیماریوں کی شرح بہت کم ہے ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت’ زرعی ماہرین اور کاشتکار ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہیں، لہذا شعبہ زراعت’توسیع وریسرچ ڈیپارٹمنٹ ‘زرعی ماہرین کے تعاون سے کاشتکاروں کے مسائل حل کرکے زرعی شعبے کو ترقی دی جاسکتی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں