افغان دہشتگرد وں

پاکستان میں حالیہ دہشتگردی میں افغان دہشتگرد وں کے ملوث ہونے کی تصدیق

اسلام آباد(عکس آن لائن)پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات میں افغان دہشتگردوںکے ملوث ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے،اعدادوشمارکے مطابق پچھلے چند ماہ میں 24خودکش حملہ آوروں میں سے 14افغانی حملہ آورملوث تھے،پاک فوج اورسکیورٹی ادارے افغان دہشتگردوں کے خلاف موثرحکمت عملی پر عملدرآمد شروع کرچکے ہیں،عالمی برادری افغان دہشتگردوں کی سرگرمیوں کو روکنے میں پاکستان کی مدد کرے۔

بدھ کے روزپاکستان میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات میں افغان دہشتگردوں کا ہاتھ منظرعام میں آگیا،افغان دہشتگرد پاکستان میں ایک عرصے سے غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں،گزشتہ کچھ عرصے سے دہشتگردی میں افغان دہشتگردوں کے ملوث ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے،پاکستان میں تحریک طالبان پاکستان جیسے دہشتگرد نیٹ ورک کو افغان دہشتگردوں کی پشت پناہی حاصل ہے،اعدادوشمارکے مطابق پچھلے چند ماہ میں 24خودکش حملہ آوروں میں سے 14افغانی حملہ آورملوث تھے،12مئی 2023ءکو مسلم باغ میں دہشتگرد حملے میں 5ٹی ٹی افغانی دہشتگرد ملوث تھے،

12جولائی کو ژوب کینٹ پر دہشتگردوں کے بزدلانہ وار میں 5میں سے 3افغان دہشتگرد ملوث تھے،30جنوری پولیس لائنز پشاور پر خودکش حملہ کرنیوالے کا تعلق افغانستان سے تھا،29ستمبر2023ءکو ہنگو میں خودکش حملہ آوروں کا تعلق بھی افغانستان سے تھا،اب وقت آچکا ہے کہ افغانستان سے آنیوالی دہشتگردی سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،پاک فوج اورسکیورٹی ادارے افغان دہشتگردوں کے خلاف موثرحکمت عملی پر عملدرآمد شروع کرچکے ہیں،عالمی برادری کو چاہیے کہ افغان دہشتگردوں کی سرگرمیوں کو روکنے میں پاکستان کی مدد کرے

اپنا تبصرہ بھیجیں