ڈاکٹر عارف علوی

پاکستان میں بھارت کی نسبت غربت کم ہے ، پھر بھی بد قسمتی سے ہمارے بچوں کو غذائی قلت کا سامنا ہے ،صدر مملکت

اسلام آباد( عکس آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں بھارت کی نسبت غربت بہت کم ہے ، لیکن پھر بھی بد قسمتی سے ہمارے بچے غذائی قلت کا سامنا کرتے ہیں ، ملک میں29 فیصد بچے مطلوبہ وزن سے کم اور54 فیصد بچوں میں خون کی کمی اور60 فیصد بچوں میں وٹا من ڈی کی کمی موجود ہے۔ مائیں نوزائیدہ بچوں کو ڈبے کے دودھ کی جگہ اپنا دودھ پلائیں کیونکہ ماں کے دودھ کا کوئی نعم البدل نہیں ہے ،

وزارت صحت بھی ڈبے کے دودھ بنانے والوں کی مارکیٹنگ پر نظر رکھیں ۔ جمعرات کے روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی غذائی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستا ن میں5 سال سے کم 29 فیصد بچے مطلوبہ وزن سے کم ہیں اور10 فیصد بچے کا وزن مطلوبہ حد سے زیادہ ہے ، ملک میں54 فیصد بچوں میں خون اور60 فیصد سے زائد میں وٹا من ڈی کی کمی ہے ۔

صدر مملکت نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کے غذا کا جائزہ لینا ہو گا، پاکستان میں بھارت کے مقابلے میں غربت کم ہے لیکن ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کو تندرست بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کیلئے ڈبے کا کوئی بھی دودھ ماں کے دودھ کا نعم البدل نہیں ہو سکتا ۔

وزارت صحت بچوں کیلئے ڈبے کے دودھ کی مارکیٹنگ پر کڑی نظر رکھے ۔ مائیں اپنے بچوں کو دودھ پلائیں کیونکہ ماں کے دودھ میں نوزائیدہ بچے کیلئے تمام غذائی اجراءموجود ہوتے ہیں اور قرآن پاک میں بھی نوزائیدہ بچے کو 2 سال تک ماں کا دودھ پلانے کا درس ہے لیکن بد قسمتی سے ہمارے ملک نے مختلف طبقوں میں غذائی قلت پائی جاتی ہے ، صدر مملکت نے کہا کہ قوموں کی تعمیر میں مثبت سوچ، مستقبل کی منصوبہ بندی ا ور وسائل کا درست استعمال ضروری ہے جبکہ معاشرت مسائل کا حل میںمیڈیا کا کلیدی کردار ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں