کورونا ویکسین

پاکستان میں ایک لاکھ سے زائد لوگوں کو کورونا ویکسین لگا دی گئی

اسلام آباد ( عکس آن لائن) پارلیمانی سیکریٹری صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ ملک میں ایک لاکھ سے زائد لوگوں کو ویکسین لگادی گئی ہے، لوگ رضا کارانہ طور پر ویکسینیشن کیلئے رجسٹریشن کرائیں۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمانی سیکریٹری صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پابندیوں میں نرمی کی، ایس او پیز پرعملدآمد پر سختی کی جارہی ہے، ویکسین کی آمد سے صورتحال میں بہتری کی امید ہے۔ ،پارلیمانی سیکریٹری صحت کا کہنا تھا کہ ویکسینیشن کی رجسٹریشن کا عمل مزید بڑھانے کی ضرورت ہے، لوگ رضاکارانہ طورپرویکسینیشن کیلئے رجسٹریشن کرائیں، ایک لاکھ سے زائد لوگوں کو ویکسین لگا دی گئی ہے۔ ڈاکٹر نوشین حامد نے مزید کہا پہلےمرحلےمیں ہیلتھ ورکرزکولگائی گئی، ویکسینیشن کیلئے 65 سال سے زائد عمر کے افراد کی رجسٹریشن جاری ہے، مرحلہ وار 60،55 سال کی عمر کے افراد کی ویکسینیشن شروع کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں