فواد چوہدری

پاکستان میں اسلام کو نہ ٹک ٹاک سے خطرہ ہے نہ کتابوں سے، فواد چوہدری

اسلام آباد (عکس آن لائن) وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہاہے کہ پاکستان میں اسلام کو

نہ ٹک ٹاک سے خطرہ ہے اور نہ کتابوں سے۔فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس وقت پارلیمان خصوصاً

پنجاب میں ایسا ماحول بنا دیا گیا ہے کہ ہر ممبر روزانہ نئی تحریک لے کر آتا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بتایا جاتا ہے .

اگریہ نہ ہوا تو اسلام خطرے میں ہے، یہ خطرناک رویہ ہے اس سے ہم فرقہ ورانہ اور مذہبی شدت پسندی کے گرداب میں

دھنستے جائیں گے۔فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں اسلام کو نہ ٹک ٹاک سے خطرہ ہے اور نہ کتابوں سے،

ہمیں فرقہ ورانہ بنیادوں پر تقسیم اور شدت پسندی سے خطرہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں