ندیم بیگ

پاکستان فلم انڈسٹری میں میری اور شبنم کی جوڑی بڑی مقبول ثابت ہوئی ‘ ندیم بیگ

لاہور (عکس آن لائن ) پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار ندیم بیگ نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری میں میری اور شبنم کی جوڑی بڑی مقبول ثابت ہوئی ،کام کے دوران جتنا پروفیشنل اداکارہ شبنم کو دیکھا اس طرح کی کوئی دوسری اداکارہ نہیں تھی ۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ جب میں فلم انڈسٹری میں داخل ہوا تو اس وقت شبنم رابن گوش سے شادی کر کے فلموں سے کنارہ کشی اختیار کر چکی تھیں .

اور بعد میں جب دوبارہ فلموں میں آئیں تو پھر ان کی اور میری جوڑی سب سے زیادہ مقبول رہی ۔ ندیم بیگ نے کہا کہ میں فلمو ں میں ہیرو کے ساتھ ولن کا کردار بھی اداکرنا چاہتا تھا مگر میری یہ خواہش پوری نہیں ہوس کی کیونکہ میرا امیج لوگوں کے ذہن میں صرف ایک ہیرو کے طورپر ہی چھایا رہا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں