چاول کی برآمدات

پاکستان سے سعودی عرب کو چاول کی برآمدات میں 35.4 فیصد اضافہ

اسلام آباد (عکس آن لائن) رواں مالی سال کے دوران سعودی عرب کو چاول کی برآمدات میں 35.4 فیصد اضافہ ہوا ہے، دونوں ممالک کوالٹی سٹینڈرڈز کی بہتری کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے سعودی عرب میں پاکستانی چاول کی طلب میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

پاکستانی سفارتخانہ ریاض میں تعینات ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ چیف اظہر علی ڈاہر نے عرب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 جون 2020ء تک سعودی عرب کیلئے چاول کی ملکی برآمدات 35 فیصد سے زائد رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جاری مالی سال کے دوران چاول کی برآمدات 500 ملین ڈالر سے بڑھ جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال میں 417 ملین ڈالر مالیت کا چاول برآمد کیا جا چکا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال میں 9 جون تک 2019ء تک سعودی عرب کو کی جانے والی چاول کی برآمدات سے 308 ملیں ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا.

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران برآمدات میں 109 ملین ڈالر یعنی 35 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے. انہوں نے کہا کہ کوالٹی سٹینڈرڈز کی بہتری سے سعودی عرب میں پاکستانی چاول کی طلب میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور مالی سال کے اختتام تک چاول کی برآمدات کا حجم 500 ملین ڈالر سے بڑھنے کی توقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں