پاکستان سپر لیگ

پاکستان سپر لیگ کا آغاز 13فروری سے ہو گا،شیڈول کا اعلان آج متوقع

لاہور ( عکس آن لائن) پاکستان سپر لیگ سیزن 8کا آغاز 13فروری سے ہو گا جبکہ فائنل 19مارچ کو کھیلا جائے گا ۔ اس حوالے سے شیڈول فائنل کر لیا گیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان آج متوقع ہے ۔ ٹورنامنٹ 4وینیوز پر کھیلا جائے گا، میزبان شہروں میں کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملتان شامل ہیں، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ملتان اور کراچی جبکہ لاہور اور راولپنڈی کے میچز ایک ساتھ ہوں گے۔پی ایس ایل سے قبل ایک نمائشی میچ کوئٹہ میں بھی کھیلے جانے کا امکان ہے، جس میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدمقابل ہوسکتے ہیں۔

افتتاحی تقریب کی میزبانی ابھی تک ملتان کے ہی پاس ہے، اس پروگرام میں فی الحال کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ شیڈول کے اعلان کے ساتھ ہی پی ایس ایل کی تیاریوں میں بھی تیزی آجائے گی۔ مقامی پلیئرز اور شائقین سب ہی اس ٹورنامنٹ کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔لاہور قلندرز اس بار دفاعی چمپئن کے طور پر میدان سنبھالیں گے، ٹیم کی قیادت نوجوان پیسر شاہین شاہ آفریدی کے ہاتھوں میں ہوگی جوکہ فٹنس مسائل سے چھٹکارا حاصل کرنے کے بعد پریکٹس کا آغاز کرچکے اور پی ایس ایل میں واپسی کے لئے پراعتماد ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں