پاکستان

پاکستان سمیت 20 ممالک کو سعودی وزٹ ویزے میں توسیع کی سہولت

ریاض (عکس آن لائن)سعودی عرب کی حکومت نے پاکستان سمیت 20 ممالک کے ان شہریوں کو جن کے وزٹ ویزے ختم ہو رہے تھے، فیس کے بغیر توسیع کی سہولت دینے کا اعلان کر دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارتِ خارجہ نے اس ضمن میں وزارتِ داخلہ اور خزانہ کے تعاون سے الیکٹرونک خدمات کا آغاز کر دیا ۔اس سہولت کے تحت سعودی عرب سے باہر زائرین اپنے غیر استعمال شدہ ویزے کی توسیع کرا سکیں گے۔

پاکستان سمیت 20 ممالک کے جن شہریوں کے سعودی وزٹ ویزے ختم ہو رہے تھے وہ فیس کے بغیر ان میں توسیع کرا سکیں گے۔سعودی وزارتِ خارجہ کے مطابق بیرونِ ملک زائرین بغیر کسی فیس کے الیکٹرونک خدمات سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔سعودی وزارتِ خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ شاہی ہدایت کے مطابق ویزوں میں توسیع 31 جولائی تک کر دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں