پولیو سے حفاظت

پاکستان سمیت دنیا بھر میں پولیو سے حفاظت کا عالمی دن منایا جائے گا

مکوآنہ (عکس آن لائن)پاکستان سمیت دنیا بھر میں پولیو سے حفاظت کا عالمی دن(آج) 24اکتوبر کو منایا جائے گا۔ اس موقع پر ملک بھر میں محکمہ صحت کے زیر اہتمام تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا پرنٹ اورالیکٹرانک میڈیا پر خصوصی مضامین اورپروگرام شائع و نشر کئے جائیں گے جس میں ماہرین صحت پولیو سے حفاظت کے متعلق آگاہی فراہم کریں گے۔

پاکستان میں یہ دن خصوصی طور پر ان پولیو ورکرز کی انتھک کوششوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے منایا جا رہا ہے جو پولیو مہم کے دوران ملک کے کونے کونے میں خدمات انجام دیتے ہیں۔پولیو اپاہج کردینے والی مہلک متعدی بیماری ہے۔ اس بیماری میں مہلک ‘پولیو وائرس’ عام طور پر 5سال سے کم عمر کے بچوں کو متاثر کرتا ہے،

اس بیماری کا کوئی علاج نہیں لیکن کم عمری میں محفوظ اور مئوثر ویکسین کے ذریعے اس بیماری میں مبتلا ہونے سے بچا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں