ٹی بی

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹی بی سے بچاؤ کا عالمی دن 24مارچ کو منایا جا ئے گا

مکوآنہ(عکس آن لائن)پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹی بی سے بچاؤ کا عالمی دن 24مارچ کو منایا جا ئے گا۔

اس دن کے منانے کا بنیادی مقصد عام آدمی کو تپ دق (ٹی بی)کے مرض، پھیلائو اور علاج معالجہ کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔ پاکستان میں ہر سال تب دق کے 6 لاکھ کیسز رپورٹ ہوتے ہیں۔ جن میں سے لگ بھگ 44 ہزار لوگ انفیکشن سے مرتے ہیں۔

تپ دق (ٹی بی) کو کورونا کے بعد دنیا کی دوسری سب سے مہلک متعدی بیماری سمجھا جاتا ہے۔1700 کی دہائی میں مریضوں کے پیلے رنگ کی وجہ سے ٹی بی کو ”سفید طاعون” کہا جاتا تھا جبکہ 24 مارچ 1882 کو ڈاکٹر رابرٹ کوچ نے ٹی بی کا سبب بننے والے بیکٹیریا کو دریافت کیا تھا تاہم ایک صدی بعد اسی دن ٹی بی کا عالمی دن منانے کا آغاز ہوا۔

تپ دق کے عالمی دن کے موقع پر عام آدمی میں شعور اجاگر کرنے کیلئے سرکاری، نجی و طبی اداروں کے زیر انتظام مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں