ورلڈ کپ

پاکستان رواں ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ کیچ پکڑنے والی ٹیم بن گئی

لاہور (عکس آن لائن ) پاکستان کرکٹ ٹیم رواں ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ کیچ پکڑنے والی ٹیم بن گئی ہے۔ آئی سی سی کے مطابق پاکستان ٹیم نے ورلڈ کپ2023 میں اب تک37 کیچز پکڑے جبکہ صرف 6 ڈراپ کئے ہیں۔ گرین شرٹس کی کیچ ایفیشنسی 86 فیصد ہے جو رواں ورلڈ کپ میں کسی بھی ٹیم کی طرف سے سب سے زیادہ ہے۔

پاکستان کے بعد اس فہرست میں ہالینڈ کی ٹیم دوسرے نمبر پر ہے جس نے 85 فیصد کی شرح سے 33 کیچز پکڑے جبکہ 6 ڈراپ کئے۔ 18 اکتوبر کو جب پہلی بار فہرست جاری کی گئی تو بابر اعظم کی قیادت میں گرین شرٹس کی کیچ پکڑنے کی کارکردگی79 فیصد تھی لیکن بنگلہ دیش کے خلاف میچ کے بعد ان اعداد و شمار میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

رواں ورلڈ کپ میں بھارت، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی کیچز کی کارکردگی81 فیصد ہے جبکہ بنگلہ دیش کی کامیاب کیچز کی شرح76 فیصد رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں