وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

پاکستان ترقی اورامن کا شراکت دارہے ،گلوبلائزیشن نے دنیا کو متحد کردیا ہے،وزیر خارجہ

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ ہمیں محاذ آرائی کے بجائے رابطوں پر توجہ دینی ہوگی کیونکہ اس وقت دنیا کو خوشحالی اور امن کی ضرورت ہے۔ بھارت کا سپر سانک میزائل پاکستان میں گرنا تشویشناک عمل ہے، پاکستان چاہتا ہے کہ بھارت حقائق سے آگاہ کرے،

ہفتہ کو اسلام آباد میں سیکیورٹی ڈائیلاگ 2022 کے دوسرے روز خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گلوبلائزیشن نے دنیا کو متحد کردیا ہے، دنیا جیوپالیٹکس سے جیو اکنامکس کی طرف منتقل ہورہی ہے، پاکستان امن اور استحکام چاہتاہے کیونکہ پاکستان ترقی اورامن کا شراکت دارہے۔

شاہ محمودقریشی نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ بھارت کا سپر سانک میزائل پاکستان میں گرنا تشویشناک عمل ہے، پاکستان چاہتا ہے کہ بھارت حقائق سے آگاہ کرے۔وزیر خارجہ نے سیکیورٹی ڈائیلاگ سے خطاب میں افغانستان کی صورت حال کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کی افغانستان میں ایک نظام حکومت چلائے، ہم تجارت اور رابطوں کے ذریعےافغانستان میں امن لاناچاہتے ہیں، عالمی برادری افغانستان سے تعلقات بڑھا کر امن قائم کراسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں