ترجمان وزیرخزانہ

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے پائیدار اورمستحکم معیشت کی بنیادرکھ دی ہے، ترجمان وزیرخزانہ

اسلام آباد (عکس آن لائن):وزیرخزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے کہاہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے پائیدار اورمستحکم معیشت کی بنیادرکھ دی ہے۔ اپنے ٹویٹس میں انہوں نے کہاکہ مختلف شعبوں میں اصلاحات کے نتیجہ میں پائیدار نمو پرمبنی معیشت کی بنیادرکھ دی گئی ہے جس کا عالمی سطح پراعتراف کیا جارہاہے۔

مزمل اسلم نے کہاکہ بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق 2022 میں پاکستان کی معیشت کی نموکی شرح 4.3 فیصد جبکہ مالی سال 2023 میں 4.6 فیصد رہے گی۔ انہوں نے بلوم برگ کی فہرست بھی دی ہے جس کے مطابق کئی ممالک کی شرح نمو 2022کے مقابلہ میں 2023 میں کم ہوگی جبکہ اس کے برعکس پاکستان کی معیشت کی نمومیں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت الیکشن میں عوام کے سامنےایک پائیدارمعیشت لے کر جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں