شرجیل انعام میمن

پاکستان تحریک انصاف کی تاریخی نااہلی کے باعث ملک میں مہنگائی ہوئی ،شرجیل میمن

حیدر آباد (عکس آن لائن) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی تاریخی نااہلی کے باعث ملک میں مہنگائی ہوئی ، مہنگائی کے طوفان میں سندھ حکومت عوام کو ریلیف دینے کی پوری کوشش کررہی ہے ، قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر گندم پریکورنمنٹ شروع کرائی ، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر محکمہ ٹرانسپورٹ نیٹ ورک بڑھائے ، محکمہ زراعت کو بھی کہا ہے کہ ایسے فوری اقدامات اٹھائیں ، کہ ریلیف دے سکیں ،

جمعرات کو حیدر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا صوبائی ڈی ایس اور سینئر کو ہدایت دی ہے کہ پرائس کنٹرول کو یقینی بنائیں ، عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینا حکومت کی ذمہ داری ہے ، انہوں ںے کہا کہ پہلے ملک کو داو پر لگایا اب مزید انارکی پھیلانا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی میں کچھ اچھے ، سمجھدار اور کچھ بے وقوف لوگ بھی موجود ہیں، ساری پی ٹی آئی بری نہیں ہے ، پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سازش کے تحت کس کے ایجنڈے پر ہے جو پاکستان کو ترقی کرنا نہیںدیکھنا چاہتے ہیں، وہ عمران خان کو فنڈنگ کرتے تھے ، شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان نے جان بوجھ کر ملکی معیشت کو تباہ کرنی کی کوشش کی ،

عمران خان کی حکومت کو عدم اعتماد کے ذریعے پارلیمنٹ سے نکالا گیا ، عمران خان کہتا تھا کہ سازش ہوئی تو وہ صرف ڈرامہ تھا ، عمران خان جھوٹا بیانیہ بنانے کی کوشش کرتا ہے ، عمران خان نے دشمن ملک کی سپورٹ سے ملک میں انارکی پھیلانے کی کوشش کی ۔ مجھے کیوں نکالا بلکہ مجھے کیوں نہیں بچایا یہ آپ کا نعرہ تھا ، آپ نے عدالتوں کے خلاف بھی سازش شروع کی ، عمران خان پہلے دن سے لاڈلے رہے ہیں، آپ کیلئے رات اور اتوار کو بھی عدالتیں کھلتی ہیں، بدقسمتی سے چند لوگوں نے صادق وامین کا سرٹیفیکٹ دیا ، جو عوام سے سازش تھی ، کیوں نہ ان کو بھی شامل تفتیش کیا جائے ، جس نے انہیں سرٹیفیکیٹ دیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں