تحریک انصاف

پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا معاملہ ایک بار پھر موخر کردیا

اسلام آباد (عکس آ ن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا معاملہ ایک بار پھر موخر کردیا۔ ذرائع کے مطابق تمام ممبران قومی اسمبلی کو بتادیا گیا کہ 28 دسمبر کو اسپیکر کے سامنے پیش نہیں ہونگے۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف بیرونی ملک دورے پر جارہے ہیں اس لیے استعفوں کا معاملہ ایک بار پھر ٹل گیا۔

ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق نئی تاریخ کے حوالے سے پارٹی ممبران کو دوبارہ آگاہ کیا جائے گا، استعفوں کے معاملے پر عمران خان کا ویڈیو لنک خطاب بھی موخر کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں