چیئرمین سینیٹ

پاکستان تاجکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو اہم سمجھتا ہے،چیئرمین سینیٹ

اسلام آ باد (آئی این پی ) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان تاجکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو اہم سمجھتا ہے،خطے کی رابطہ کاری اقتصادی ترقی کے لئے اہم ہے، پاکستان اور تاجکستان مذہبی، معاشرتی و ثقافتی رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں،پاکستان وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعاون اور رابطہ کاری کو بڑھانے کا خواہاں ہے، امن، سلامتی و ترقی ہمارا مشترکہ ویژن ہے،خطے کی ترقی کے لئے امن کو اہم سمجھتے ہیں۔

جمعرات کو چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے تاجکستان کے صدر امام علی رحمان نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال، اور رابطہ کاری کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی، تاجکستان میں پاکستان کے سفیر عمران حیدر بھی ملاقات میں موجود تھے ۔

اس موقع پرچیئرمین سینٹ نے تاجکستان کے صدر سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا پاکستان تاجکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو اہم سمجھتا ہے،خطے کی رابطہ کاری اقتصادی ترقی کے لئے اہم ہے،  تجارت سمیت کثیر الجہتی تعاون کو فروغ دینا انتہائی اہم ہے،معاشی ترقی، عوامی رابطہ کاری کے لئے پارلیمانی تعاون و ادارہ جاتی معاونت کو فروغ دینا ہو گا۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا پاکستان اور تاجکستان مزہبی، معاشرتی و ثقافتی رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں،پاکستان وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعاون اور رابطہ کاری کو بڑھانے کا خواہاں ہے۔ چیئرمین سینٹ نے کہا امن، سلامتی و ترقی ہمارا مشترکہ ویژن ہے،خطے کی ترقی کے لئے امن کو اہم سمجھتے ہیں،پاکستان تاجکستان تعلقات تاریخی ہیں،اعلی سطح پر وفود کے تبادلوں سے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔ اس موقع پر تاجکستان کے صدر نے کہا پاکستان کا دورہ کرکے خوشی ہوئی،ملاقاتیں انتہائی مفید رہیں،دوطرفہ روابط کو مزید فروغ ملے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں