پٹرول

پاکستان بھر میں 16اکتوبرکل سے پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا امکان ، اوگرا نے سمری حکومت کو ارسال کردی

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان بھر میں 16 اکتوبر سے پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے، اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری حکومت کو ارسال کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)کی جانب سے حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری ارسال کردی گئی ،سمری میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16اکتوبرسے معمولی کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

اوگرا نے عالمی مارکیٹ کے پیش نظر قیمتیں برقرار رکھنے کی سفارش کرتے ہوئے پیٹرولیم ڈویژن کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں معمولی کم کرنے کی تجویز دی۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم کی مشاور ت سے ہوگا ، وزیراعظم کی حتمی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں