ڈاکٹرعارف علوی

پاکستان ایک پرامن ملک ہے خطے میں ہمیشہ امن اور سلامتی چاہتے ہیں ‘ ڈاکٹرعارف علوی

لاہور(عکس آن لائن) صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے خطے میں ہمیشہ امن اور سلامتی چاہتے ہیں پاکستان میں دی جانیوالی ڈینٹسٹ کی تعلیم دنیا کی بہترین تعلیم میں سے ایک ہے پاکستان ایک عظیم ملک اور اس میں رہنے والے لوگ انتہائی محنتی اورفرض شناس ہیں وہ جمعرات کی شام ایکسپوسنٹرلاہور میں انٹرنیشنل ڈینٹل کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے

صدرمملکت نے کہا کہ ہمارے پیارے نبی حضر ت محمدﷺکی 22احادیث موجود ہیں جن میں آپ نے دانتوں میں مسواک اور صفائی رکھنے کا فرمایا ہیانہوں نے کہاکہ پاکستان میں صحت کے حوالے سے درپیش مسائل کے حل کیلئے قوم کو بھی حکومت کے ساتھ مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگاانہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا ویژن ہے کہ ملک میں درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے جس کیلئے وہ ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں بیماریوں کے آنے کا انتظار کرنے کی بجائے ان سے بچنے کیلئے حفاظتی اقدامات کرنا چاہئیں صدر مملکت نے کہا کہ جب آپ لوگ اعلی تعلیم کے حصول کیلئے بیرون ممالک میں جاتے ہیں تو یہ پاکستان کو بہت مہنگا پڑتا ہے اور پھر ہم اس تعلیم کوشادی کرکے ضائع ہونے دیتے ہیں جو کہ سراسر ناانصافی ہے ہمیں اچھی تعلیم کو کبھی بھی ضائع نہیں ہونے دینا چاہئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں معیاری تعلیم کے بیشمار مواقع موجود ہیں جن سے ہمیں بھرپور استفادہ حاصل کرتے ہوئے ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے

صدر مملکت نے کہا کہ کانفرنس کا انعقاد کروا کر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے اہم فریضہ سرانجام دیا ہے بعد ازاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان سمیت باہر سے آنیوالے مندوبین کو شیلڈز دیں کانفرنس میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد وائس چانسلر یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز پروفیسرڈاکٹرجاویداکرم وائس چانسلرکنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر خالد مسعود گوندلوائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرعامر زمان خان ایم ایس پنجاب ڈینٹل ہسپتال ڈاکٹر عاصم فاروقی مختلف ممالک کے سفیروں اساتذہ پروفیسرز اور طلبہ وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں