پاکستان ایٹمی اثاثوں

پاکستان ایٹمی اثاثوں کی سیکیورٹی کو سب سے زیادہ محفوظ بنانے والا ملک قرار

واشنگٹن(عکس آن لائن) پاکستان ایٹمی اثاثوں کی سیکیورٹی کو سب سے زیادہ محفوظ بنانے والا ملک بن گیا۔

پاکستان نے ایٹمی اثاثوں کی سیکیورٹی میں بھارت کو 6 پوائنٹس پیچھے چھوڑ دیا۔پاکستان کے جوہری اثاثوں

کے تحفظ کی ضمانت عالمی اداروں نے بھی دے دی۔ این ٹی آئی نیوکلیئر سیکیورٹی انڈیکس نے اعتراف کیا ہے.

کہ پاکستان ذمہ دار ترین ریاست ہے۔نیوکلیئر سیکیورٹی انڈیکس رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت میں

موازنہ کیا جائے تو پروگرام کے تحفظ سے متعلق درجہ بندی میں پاکستان33،بھارت38ویں نمبرپر ہے رپورٹ

میں کہا گیا ہے پاکستان نے نئے ضوابط لاگو کر کے سیکیورٹی کو موثر بنایا، دنیا بھر میں پاکستان نے ایٹمی اثاثوں

کی سیکیورٹی میں 19 واں نمبر حاصل کیا۔عالمی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے اپنے درجے میں 7 پوائنٹس کا

اضافہ کیا، پاکستان کا دنیا بھر میں ایٹمی اثاثوں کی سیکیورٹی میں سکور 47رہا، بھارت صرف 41پوائنٹس حاصل

کرسکا۔گلوبل نارمز کیٹیگری میں بھی پاکستان کا پلس ون درجہ بڑھا، تنصیبات کے تحفظ میں بھی بھارت

کے 53پوائنٹس ہیں جبکہ پاکستان نے 58سکور کیے۔ امریکا میں پاکستان کے سفیر اسد مجید نے

رپورٹ کا خیر مقدم کیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں